25 مئی 2014 - 09:55
 یوکیا آمانو کی رپورٹ، عالمی ایجنسی کے مطمئن ہونے کی نشاندہی

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پرامن ہونے پر مبنی ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی کی حالیہ رپورٹ کو باہمی تعاون جاری رہنے کے سلسلے میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ  ایران کی ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو کی سابقہ رپورٹوں کی نسبت ان کی کل کی رپورٹ میں ایران کے اعتماد سازی پر مبنی اقدامات اور تعاون کو بطریق احسن بیان کیا گيا ہے۔ اسے ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے باہمی تعاون میں آگے کی جانب ایک قدم شمار کیا جاتا ہے۔ بہروز کمالوندی نے مزید کہاکہ یوکیا آمانو کی رپورٹ سے  ماضی اور حال کے مسائل کے حل کے سلسلے میں ایران کے تعاون اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے اس تعاون سے مطمئن ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ کمالوندی نے مزید کہاکہ یوکیا آمانو نے اس رپورٹ میں کہا ہےکہ ایران کو اضافی پروٹوکول پر عمل کرنا چاہۓ اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو دلیل کے طور پر پیش کیا گيا ہے حالانکہ ایران کے نزدیک ان قراردادوں کی کوئي قانونی حیثیت نہیں ہے۔

.......

/169